بول نیوز کے پروگرام میں لیگی اور پی ٹی آئی کے رہنما آپس میں گتھم گتھا
بول نیوز کے پروگرام کے دوران لیگی رہنما اختیار ولی اور پی ٹی آئی کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھ آپس میں لڑ پڑے ہوگئے۔
بول نیوز کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ میں شدید بدمزگی دیکھنے کو ملی جب دوران گفتگو پی ٹی آئی کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھ نے مریم نواز سے متعلق نازیبا زبان کا استعمال کیا۔
اپنی رہنما سے متعلق غلط زبان کے استعمال پر لیگی رہنما اختیار ولی طیش میں آگئے اور نعیم حیدر پنجوتھ پر چڑھ دوڑے اور دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
بول نیوز کے اسٹوڈیو میں موجود عملے نے دونوں کو چھڑوانے کی بہت کوشش کی لیکن دونوں رہنما آپس میں لڑتے رہے، کچھ دیر کے بعد عملے نے دونوں رہنماؤں کو ایک دوسرے سے الگ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
