Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، ایف بی آر کی نئی پالیسی کا اعلان

Now Reading:

قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، ایف بی آر کی نئی پالیسی کا اعلان

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بلال اظہر کی زیرصدارت ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو اہم بریفنگ دی۔

اجلاس میں غیر ظاہر شدہ آمدن اور اثاثوں کے راستے کو روکنے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ حکومت نے غیر ظاہر شدہ آمدن سے پراپرٹی خریدنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فرد 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی خریدنا چاہے گا، تو اس کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن میں اپنی آمدن ظاہر کرنا ضروری ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 97 فیصد سے زائد پراپرٹی ٹرانزیکشنز 1 کروڑ روپے سے کم مالیت کی ہیں، اور ان کا ہدف زیادہ مالیت کی پراپرٹی ٹرانزیکشنز کرنے والے 2.5 فیصد طبقے کو نظر میں رکھ کر یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Advertisement

راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ایف بی آر ایک ایپ تیار کر رہا ہے، جس میں خریدار کا انکم ٹیکس گوشوارہ ڈیٹا ظاہر ہوگا۔

اگر کسی شخص نے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کی آمدن ظاہر کی ہے تو وہ ایک پلاٹ خرید سکے گا۔ مزید پراپرٹی خریدنے کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن میں اضافی رقم ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔

اس نئی پالیسی کے تحت، 25 سال تک کے افراد اپنے والد کے انکم ٹیکس ریٹرن پر پراپرٹی خریدنے کے اہل ہوں گے۔ یہ اقدامات غیر ظاہر شدہ آمدن کو قانونی دائرے میں لانے اور ٹیکس کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اور افواج پاکستان کا خراج عقیدت پیش
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر