Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاشتکاروں کو معیاری بیجوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سندھ حکومت متحرک

Now Reading:

کاشتکاروں کو معیاری بیجوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سندھ حکومت متحرک

سندھ کابینہ کی سب کمیٹی کا سندھ سیڈ کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اہم اجلاس وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزرا جام خان شورو، سید ذوالفقار علی شاہ، سیکریٹری زراعت، ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ سیڈ کارپوریشن کی موجودہ کارکردگی، مستقبل کے منصوبوں اور کاشتکاروں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن نے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

کابینہ کی سب کمیٹی نے کارپوریشن میں تین مزید زرعی ماہرین کی شمولیت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زرعی ماہرین کی موجودگی سے بیجوں کے معیار اور زرعی پیداوار میں بہتری آئے گی۔

Advertisement

کمیٹی نے مزید قانونی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں اصلاحاتی تجاویز پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن نے بتایا کہ صوبے میں 2,300 ایکڑ رقبے پر مختلف زرعی اقسام کے بیج لگائے گئے ہیں جبکہ 500 رجسٹرڈ ہاریوں کو زرعی اجناس فراہم کی جا چکی ہیں۔

وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے بیجوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے سخت معیاری کنٹرول نظام نافذ کرنے کی ہدایت دی، جبکہ صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ سندھ سیڈ کارپوریشن کی تشکیل کا مقصد کاشتکاروں کو معیاری بیج فراہم کرنا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کارپوریشن کی مزید بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اس ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

 اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ اداروں کو زرعی اصلاحات اور بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو پاکستان میں کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے، محسن نقوی
اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انسداد کرپشن و منی لانڈرنگ کا تاریخی معاہدہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر