گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے نیشنل ریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غیر قانونی ہجرت اور حکومتی ناکامیوں پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں گورنر ہونے کا کبھی احساس نہیں ہوا، کیونکہ ان کے نزدیک عوام اور گورنر کے درمیان فاصلے پیدا ہونا ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سمیت تمام عہدے عارضی ہیں اور یہ کرسی چھوڑنی ہی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں جان گنوانے والے افراد کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔
سردار سلیم حیدر نے سوال اٹھایا کہ صرف چند مخصوص اضلاع سے لوگ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اکثر حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف غربت کی وجہ سے نہیں بلکہ حکومت، اداروں اور پالیسیوں کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ غیر قانونی طور پر ہجرت کرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہے، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے ایف آئی اے اور وزارت برائے بیرون ملک پاکستانیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان سے کبھی ان معاملات پر سوال کیوں نہیں کیا جاتا۔
گورنر پنجاب نے دعویٰ کیا کہ انسانی اسمگلرز اور غیر قانونی ہجرت کے معاملات میں ملوث افراد خود ان اداروں اور وزارتوں میں موجود ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے خطرات کو نصاب میں شامل کیا جانا چاہیے تاکہ عوام میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔
انہوں نے پاکستانی ویزے کی عالمی حیثیت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی پاسپورٹ کو عزت نہیں دی جاتی اور دبئی جیسے ملک کا ویزہ بھی پاکستانیوں پر بند ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
