وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر محسن نقوی نے وزیرِاعظم کو اپنے حالیہ دورہِھ امریکہ اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس دوران چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی انکی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیرِ اعظم نے کام کی رفتار کو سراہا۔
ملاقات میں محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیرِ داخلہ نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
