اللہ تعالیٰ کا پاکستان پرخاص کرم ہے، گورنرسندھ
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا پاکستان پرخاص کرم ہے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کورب تعالیٰ کوراضی کرنا ہے، اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، سیرت النبیﷺ پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اپنی کوتاہیوں کو درست کرکے پاکستان کی خدمت کرنی ہے، ہر فرد کو پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے، پاکستان ہمارے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مساجد کا کردار انتہائی اہم ہے، بانی پاکستان نے بھی اس تاریخی مسجد میں نماز ادا کی، عیدگاہ شریف کا تاریخی ورثہ ہماری دینی وثقافتی شناخت کا مظہر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
