Advertisement
Advertisement
Advertisement

قبائلی عمائدین کا فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم

Now Reading:

قبائلی عمائدین کا فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم
قبائلی عمائدین کا فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم

قبائلی عمائدین کا فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم

جنوبی وزیرستان: قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرادیا۔

جنوبی وزیرستان (اپر) میں  محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی قبائلی عمائدین نے مکین متاثرین کی واپسی اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کے لئے بلڈنگ فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کی دیرپا امن کے لئے قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ مہمان خصوصی نے فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی بے پناہ قربانیوں کو سراہا۔

آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے نوجوان نسل کو ملک دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈے سے دور رکھنے اور قبائلی عمائدین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

Advertisement

قبائلی عمائدین نے مختلف ترقیاتی منصوبوں سمیت بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کی کاوشوں کو سراہا۔

برکی قبال کے ملک عرفان اللہ نے کہا کہ مکین متاثرین کی واپسی اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کے لئے بلڈنگ فراہم کرنے پر قبائلی عوام پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے مشکور ہیں۔

ایم پی اے آصف محسود کا کہنا تھا کہ جرگے کے انعقاد سے واضح پیغام گیا کہ موجودہ اور آنے والے مسائل کا ملکی مفاد میں حل نکالا جائے گا۔

صدر محسود پریس کلب فاروق محسود کہتے ہیں کہ جرگے کا انعقاد خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔ آج ہونے والے جرگے میں امن سمیت تمام مسائل پر بات چیت ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر