Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کی 4 سال بعد یورپ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ روانہ

Now Reading:

پی آئی اے کی 4 سال بعد یورپ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ روانہ
پی آئی اے کی 4 سال بعد یورپ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ روانہ

پی آئی اے کی 4 سال بعد یورپ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ روانہ

 پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی تقریباً ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ پیرس کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد پیرس کے لیے ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں چلائے گی، جبکہ پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس کے لیے 12 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگئی ہے۔

پیرس آنے اور جانے والی پہلی اور دوسری پروازوں  کے لیے فلائٹ بکنگ فل ہو چکی ہے جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔

پی آئی اے نے انٹرانیٹ وائرلیس انٹرٹینمنٹ سسٹم کے ذریعے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

مسافر اپنے موبائل فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ استعمال کرسکیں گے۔

Advertisement

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافروں کی جانب سے فلائٹ پر مثبت ردعمل سے ہم مستقبل میں مزید بہتر لوڈز کی توقع رکھتے ہیں، پیرس کی پروازیں اب فرانس اور پاکستان میں پاکستانیوں کی دیرینہ خوائش  کو پورا کرتی ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو وقت کی بچت کی سہولت کے ساتھ سستے داموں ٹکٹ مل رہے ہیں، اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر خصوصی انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیرِاعظم

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر