
کراچی کی ٹریفک پولیس نے نئے سال کے پہلے دن شہر قائد میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پولیس کراچی نے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی سختی سے پیروی کرنے کے لیے تمام ایس پی صاحبان ٹریفک کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
آج یکم جنوری سے کراچی بھر میں بغیر لائسنس کے ڈرائیورز اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کا لائسنس چیک کیا جائے، اور اگر لائسنس موجود نہ ہو تو گاڑی کو ضبط کر لیا جائے۔
اس ضمن میں، ٹریفک پولیس نے سڑکوں، مسافر بردار گاڑیوں اور دیگر اہم مقامات پر آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو ٹریفک قوانین کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور اس دوران ڈرائیورز سے لائسنس طلب کرتے وقت اخلاقی رویہ اختیار کیا جائے۔
یہ اقدام شہریوں کی حفاظت اور شہر کی سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کراچی نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ کراچی کی سڑکوں پر امن و سکون برقرار رہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News