
وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جو کہ نومبر 2024 سے 5.6 فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔
مزید پڑھیں: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2024 کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم بھیجیں، نمو کے لحاظ سے ترسیلات ِزر دسمبر 2024 سال بسال 29.3 فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد بڑھ گئیں۔
۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News