Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم کو خط؛ سڑکوں کی تعمیر پر رقم مختص کرنے پر احتجاج

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم کو خط؛ سڑکوں کی تعمیر پر رقم مختص کرنے پر احتجاج
وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم کو خط؛ سڑکوں کی تعمیر پر رقم مختص کرنے پر احتجاج

وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم کو خط؛ سڑکوں کی تعمیر پر رقم مختص کرنے پر احتجاج

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر پر 4 فیصد رقم مختص کرنے پر احتجاج کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ 6 مارچ 2024 کو وزیراعظم کو خط لکھا کہ حیدرآباد سکھر تک ایم 6 موٹروے تعمیر کیا جائے، حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر ملک کی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ واحد راستہ غائب ہے جو جنوب کو شمال سے ملاتا ہے اس سے پورٹ شہروں کراچی اور گوادر تک ٹریفک کے لئے دشوار ہیں جب کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ این ایچ اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے، پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد، سندھ کے 6 منصوبوں پر 4.34 فیصد رقم مختص کی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ کے پی کے کے 30 منصوبوں کے لئے 17.59 فیصد اور بلوچستان کے 22 منصوبوں پر 23.87 فیصد رقم رکھی گئی ہے۔ گلگت کے 4 منصوبوں پر 4.40 فیصد اور آزاد کشمیر کے ایک منصوبہ پر 0.16 فیصد رقم مختص کی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے خط میں گذارش کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ایک سے زائد صوبوں کے 8 منصوبوں پر 8.50 فیصد، پاکستان سے باہر ایک منصوبہ پر 2.48 فیصد رقم رکھی گئی ہے، گذارش ہے کہ حیدرآباد سکھر تک ایم 6 موٹروے پر بغیر کسی دیر کے بجٹ رکھا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ این ایچ اے کو ہدایات جاری کریں کہ وہ حیدرآباد سکھر ایم 6 موٹروے کا کام شروع کریں اور اس منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر