
پاک بنگلادیشی عسکری قیادت کا دوطرفہ شراکت داری کو بیرونی مداخلت سے پاک رکھنے کا عزم
راولپنڈی: پاکستان اور بنگلادیش کی عسکری قیادت نے دوطرفہ شراکت داری کو بیرونی مداخلت سے پاک رکھنے کے عزم کا اعلادہ کیا ہے۔
پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلادیشی آرمڈ فورسز کے پی ایس او لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاکستان کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات کی جب کہ بنگلادیشی وفد کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اسٹریٹجک امور اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک بنگلادیشی عسکری قیادت نے دو طرفہ فوجی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت نے دوطرفہ شراکت داری کو بیرونی مداخلت سے پاک رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے اشتراک جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ قمرالحسن نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں اور عزم کی بھی تعریف کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News