Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کی پنجاب میں کسان دوست پالیسیوں کے اثرات، یوریا کی فروخت میں 50 فی صد اضافہ

Now Reading:

مریم نواز کی پنجاب میں کسان دوست پالیسیوں کے اثرات، یوریا کی فروخت میں 50 فی صد اضافہ
رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے، مریم نواز شریف

رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے، مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب میں کسان اور زراعت دوست پالیسیوں کے اثرات، یوریا کی فروخت میں 50 فی صد اضافہ ہوگیا ہے۔

پنجاب میں کھاد کے استعمال کے حوالے سے جائزہ رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کھاد کے استعمال میں اضافہ کی تصدیق ہوئی ہے۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کی مدد سے کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، 991  ہزار ٹن یوریا کی فروخت 57.9 فی صد اضافہ دکھا رہی ہے۔

جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوریا کی فروخت میں اضافہ پنجاب حکومت کی کسان کارڈ اسکیم کی وجہ سے ہوا، جبکہ دیگر نامیاتی کھادوں کی فروخت میں بھی 42.9 فی صد اضافہ ہوا۔

Advertisement

 جائزہ رپورٹ کے مطابق نائٹروجن 50.7، فاسفیٹ 9.3 اور پوٹاش 0.8 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ کھاد کی قیمتوں میں اس مدت کے دوران کمی دیکھی گئی۔

 جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ایک کروڑ 61 لاکھ گندم کی کاشت کے رقبے کی سیٹلائٹ کے ذریعے تصدیق کی جا رہی ہے، سیٹلائٹ سے لی جانے والی تصاویر کا گندم کی فصل پک کر تیارہونے پر تصاویر سے موازنہ کیا جائے گا۔

کارڈ حاصل کرنے والے چار لاکھ کاشتکار کسان کارڈ استعمال کرتے ہوئے کھاد، کیڑے مار ادویات سمیت اب تک 35 ارب روپے کی زرعی اشیاء خرید چکے ہیں، جبکہ پنجاب کے ساڑھے سات لاکھ کسانوں میں کسان کارڈ جاری ہونا ہیں۔

اب تک پنجاب کے پانچ لاکھ 30 ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری ہو چکے ہیں، کسان اور زراعت کی مدد کا یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر