Advertisement
Advertisement
Advertisement

لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

Now Reading:

لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں خیرو خیل پکہ کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار حکمت اللہ اور خان بہادر شہید ہوگئے۔

دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پر تعینات تھے اور موٹرسائیکل پر ڈاک لینے تھانے جا رہے تھے، تاہم شہید حکمت اللہ تھانہ پیزو اور شہید خان بہادر تھانہ شہباز خیل میں تعینات تھے۔

حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ شہید دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی بری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Advertisement

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مذمت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت کے قریب پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی اور فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے، کے پی کے پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر