
پاکستان نے سلامتی کونسل میں بطور غیرمستقل رکن نشست سنبھال لی
اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بطور غیر مستقل رکن نشست سنبھال لی، پاکستان یکم جنوری 2025 سے اگلے 2 برس تک سلامتی کونسل کا رکن رہے گا۔
اسلام آباد میں سفرا کی کانفرنس میں پاکستان نے سلامتی کی رکنیت کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی، پاکستان سلامتی کونسل میں دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز بنے گا۔
پاکستان سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر اور غزہ کے مسئلے پے جارح قوتوں کے خلاف آواز بلند کرے گا، مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں شہریوں کو فوری ریلیف کے لئے اقدامات کی کوشش کرے گا۔
پاکستان اپنی رکنیت کے دوران علاقائی امن و استحکام کے تناظر میں عالمی سلامتی کے لئے بھی کام کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News