
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 49 پیسے تک اضافے کی توقع ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ملکی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے جا رہی ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو ارسال کی گئی ہے، جس کے بعد اوگرا عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتوں کا تعین کرے گا۔ اوگرا 31 جنوری کو نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ وزیرِاعظم شہباز شریف ان قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور یہ نئی قیمتیں یکم فروری سے 15 فروری تک نافذ العمل ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News