Advertisement
Advertisement
Advertisement

فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشنز؛ صدر و وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Now Reading:

فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشنز؛ صدر و وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر و وزیراعظم کی قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد

خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

آصف زرداری نے ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ضلع ٹانک اور وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 8 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لیے متحرک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر