Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ، نئی ہدایات جاری

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ، نئی ہدایات جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا اچانک دورہ کیا اور منصوبے کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے کو دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا اور خصالحہ خورد میں واقع راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے وزیر اعلیٰ کو راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے راولپنڈی شہر میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو سفر میں آسانی ملے گی بلکہ معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے کے لئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ کے مختلف مقامات پر پانچ انٹر چینجز تعمیر ہوں گے، جن میں بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ اور ٹھلیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، منصوبے میں ریلوے پل اور پانچ اوورپاسز کے ساتھ 21 سب ویز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس اہم منصوبے کی تکمیل کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے تاکہ اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر