Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’انٹراپارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں‘‘

Now Reading:

’’انٹراپارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں‘‘

’’انٹراپارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں‘‘

اسلام آباد: بانی رکن پی ٹی آئی اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں۔

اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا الیکشن فراڈ پر ہوا، جیسے فارن فنڈنگ کیس کو آٹھ سال لٹکایا ویسے ہی انٹرا پارٹی کیس کو لٹکایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک قانونی الیکشن نہ ہو جائیں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے، یہ کس طرح تحریک انصاف کے وسائل استعمال کر رہے ہیں، ہم نے درخواست کی ہے کہ ان کے تمام اکاؤنٹس فریز کیے جائیں۔

بانی رکن پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے جو فیصلہ آیا مجھے بانی رکن کے طور پر اس پارٹی کے لیے افسوس ہوتا ہے۔

اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ ہم نے تو ایسے لوگوں کو پارٹی میں ساتھ لے کر چلنا تھا جن کا ماضی کرپشن سے پاک ہو، آج طرح طرح کے لوگ اس پارٹی پر قابض ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر