ملتان: گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی
ملتان میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 شدید زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر کے مطابق حامد پور چوک فہد ٹاؤن میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 5 سے 6افراد کی حالت تشویشناک ہے، نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ملحقہ علاقوں میں گیس اور بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے، دھماکے سے متعدد گھر منہدم ہوئے، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ایل پی جی باؤزر دھماکے میں جانور بھی ہلاک ہوئے، دھماکے سے کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے۔
اہل علاقہ کے مطابق دھماکہ غیرقانونی ری فلنگ کے باعث ہوا، آبادی کے اندر غیرقانونی فلنگ پوائنٹ بنایا گیا تھا، ایل پی جی باؤزر سےچھوٹے ٹینکرز میں گیس ری فل کی جارہی تھی، گیس ری فلنگ کا کام عرصہ2سال سے جاری تھا، گیس کی بدبو کے باعث متعدد بارحکام کو شکایات کیں پرسنوائی نہ ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
