
او جی ڈی سی ایل نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) نے کنر آئل فیلڈ میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ میں 1160 بیرل یومیہ تیل کا اضافہ کر دیا۔
تر جمان نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل نے کنر آئل فیلڈ میں تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے ای ایس پی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، کنواں کنر۔12 سے تیل کی پیداوار 1060 سے بڑھ کر 1820بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔
تر جمان کے مطابق کنواں کنر۔6 سے یومیہ 400 بیرل تیل حاصل ہو رہا ہے، اس کامیابی سے ملک کے توانائی کے شعبے کومزید تقویت ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News