کوٹ ادو کی چار کھمبا مارکیٹ میں 40 لاکھ کا بیعانہ واپس نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر تاجر نے خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔
تفصیلات کے مطابق عبد المجید نامی تاجر نے اپنے سامنے والے تاجر سے ایک کروڑ چالیس لاکھ کی دوکان خرید کی تھی، عبدالمجید نے 40 لاکھ روپے کل رقم کا بیعانہ بھی ادا کر دیا تھا۔
باقی رقم کا انتظام نہ ہونے پر تاجر نے اپنی رقم واپسی کا تقاضا کیا تھا، دکان نے مالک محمد جاوہد نے 40 لاکھ کی رقم ضبط کر لی اور دکان کی جگہ دینے سے انکار کر دیا۔
خودکشی کرنے والا تاجر عبدالمجید علاقہ معززین کے پاس بھی اپنی رقم واپسی کیلئے چکر کاٹتا رہا مگر کسی نے سنوائی نہ کی۔
عبد المجید نے دل برداشتہ ہو کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تاجر کو بچاتے ہوئے دو تاجر بھی جھلس گئے۔
کوٹ ادو کی سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور پیسے کھانے والے تاجر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
