Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاڑکانہ، سیپکو کا رینجرز اور پولیس کے ہمراہ غیر قانونی بجلی کنکشنز کے خلاف گرینڈ آپریشن

Now Reading:

لاڑکانہ، سیپکو کا رینجرز اور پولیس کے ہمراہ غیر قانونی بجلی کنکشنز کے خلاف گرینڈ آپریشن

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ونگز بننے کے بعد لاڑکانہ میں پہلا گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

سیپکو کے افسران نے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہر کے پوش علاقوں میں غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کی۔

سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیپکو شاہ محمد باچکانی کے مطابق آپریشن شیخ زید سب ڈویژن کی حدود، پروفیسر کالونی ون اور ٹو میں کیا گیا، جہاں متعدد غیر قانونی بجلی کنکشنز منقطع کر دیے گئے۔

آپریشن کے دوران غیر قانونی “کنڈا” کنکشنز کے علاوہ نادہندگان کے کنکشن بھی کاٹ دیے گئے۔

حکومتی احکامات پر رینجرز، ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سیپکو کی مدد کے لیے متحرک ہو چکے ہیں۔

Advertisement

ایس ای سیپکو نے کہا کہ لاڑکانہ کے تمام علاقوں میں یہ آپریشن مرحلہ وار جاری رکھا جائے گا تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ کیا جا سکے اور صارفین کو بلا تعطل اور شفاف بجلی فراہم کی جا سکے۔

یہ آپریشن حکومت کے اس عزم کا حصہ ہے کہ بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جائے، نقصان کو کم کیا جائے، اور صارفین کے مسائل کو حل کیا جائے۔

سیپکو حکام کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شمولیت سے اس مہم کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر