
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سوات: مینگورہ اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 125 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
واضح رہے کہ کوہاٹ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہاٹ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News