Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریڈ لائن بی آرٹی کراچی کے لوگوں کیلئے عذاب بن گئی ہے، منعم ظفر

Now Reading:

ریڈ لائن بی آرٹی کراچی کے لوگوں کیلئے عذاب بن گئی ہے، منعم ظفر
ریڈ لائن بی آرٹی کراچی کے لوگوں کیلئے عذاب بن گئی ہے، منعم ظفر

ریڈ لائن بی آرٹی کراچی کے لوگوں کیلئے عذاب بن گئی ہے، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر  نے کہا کہ ریڈ لائن بی آرٹی کراچی کے لوگوں کیلئے عذاب بن گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024 میں 70 ہزار سے زائد جرائم کی وارداتیں ہوئی ہیں، جبکہ سڑکوں پر حادثات کے باعث کم از کم 800 افراد جاںبحق ہوگئے ہیں۔

منعم ظفر  نے کہا کہ اس تمام صورتحال کے بعد پیپلز پارٹی جو 16 سال سے یہاں مسلط ہے، اس نے تعلیم کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، جبکہ  جماعت اسلامی کا مکمل نظام موجود ہے جماعت کا ہر کارکن اعانت دیتا ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ گرین لائن کامنصوبہ بھی آج تک نامکمل ہے، کراچی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ  کاشکار ہیں، گٹر بہہ رہے ہیں، میئر کراچی آپ فکر کیجئیے اپنے کردار کی جو آپ اس شہر میں ادا کررہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  یہ بھی کہا کہ 2024میں اسرائیل نےغزہ اورلبنان پرجارحیت کی، 450  دنوں سے عرصے نسل کشی کا سلسلہ غزہ میں جاری ہے۔

Advertisement

منعم ظفر  نے کہا کہ جہاں مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اس انبیا کی سرزمین کو تاراج کردیا گیا ہے، پہلے اسرائیل کا قیام ممکن بنایا یہودیوں کو لاکر بسایا گیا، یہودیوں کے ظلم کے باعث 46 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوگئے ہیں جبکہ 1 لاکھ  زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیمپوں میں بھی لوگوں کو نہیں چھوڑا جارہا، ان حالات میں فلسطینی زندگی بسر کررہے ہیں، امت مسلمہ کو بیدار ہونا ہوگا، مسلم دنیا کے حکمرانوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا، او آئی سی کا جو حال ہے سب کے سامنے ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ فلسطین کی 25 لاکھ کی آبادی کیمپوں پر رہنے پر مجبورہے، فلسطینیوں کی نسل کشی امریکاکی سرپرستی میں ہورہی ہے۔

منعم ظفر کے مطابق جماعت اسلامی نے 12 جنوری کوسی ویوپر غزہ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر