
کوئی بھی ملک سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبہ سیاست سے بالاتر ہے۔
احسن اقبال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڑان پاکستان کے ہدف کیلئے حکمت عملی سے مشترکہ کامیابی حاصل کریں گے، اڑان پاکستان منصوبے نے ملک کو ترقی کی مضبوط بنیادیں فراہم کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے کے اسٹیک ہولڈرز ملک کے عوام ہیں، اڑان پاکستان منصوبہ سیاست سے بالاتر ہے، کوئی باہر سے آکر پاکستان کو ترقی نہیں دے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے پر تمام وزرائے اعلیٰ نے سپورٹ کیا ہے، پی پی، ن لیگ کی شریک اقتدار ہے ان کے تعاون سے پروگرام چلارہے ہیں، اڑان پاکستان پر کےپی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد سے متعلق ن لیگ اور پی پی کا نظریہ ایک ہے، اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں 3اڑانیں کریش ہوتے دیکھ چکے ہیں، خطےمیں معاشی استحکام اور مضبوطی کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہاہے، پاکستان نے خطے کے ممالک کے ساتھ اپنا معاشی مقابلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو برآمدات کی حامل بنانا ہے، موجودہ دور ڈیجیٹل انقلاب کا دور ہے، وفاقی حکومت صوبوں کیلئے بھرپور طریقے سے فنڈز جاری کریں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی منصوبوں کی جانب توجہ دلائی، وفاقی حکومت کی امداد سے چلنے والے منصوبوں پر کام رکنے نہیں دیں گے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں وفاق اپنا حصہ ڈال رہا ہے، سندھ میں وفاقی حکومت کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News