Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف ایٹ انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے احکامات جاری

Now Reading:

ایف ایٹ انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے احکامات جاری

ایف ایٹ انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے احکامات جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے لیے احکامات جاری کردیے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ پراجیکٹس کا دورہ کیا اور 42 روز میں انڈر پاس کی تکمیل کے بعد فلائی اوور پراجیکٹ کو بھی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

محسن نقوی نے جناح ایونیو انٹرچینج فلائی اوور پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فروری کے دوسرے ہفتے تک فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، اسپیڈ کے ساتھ معیار کو ہرصورت برقرار رکھا جائے۔

وزیرداخلہ نے دونوں پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے لیے احکامات دیے اور کہا کہ تعمیراتی کاموں کے ساتھ پراجیکٹس کے اطراف بیوٹیفکیشن کا کام  جاری رکھا جائے۔

دورے کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ منصوبوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور دونوں پراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت کا معائنہ بھی کیا۔

Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ منصوبوں کے اطراف شجرکاری اور ہارٹیکلچر کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیا جائے اور ہر حال میں تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔

محسن نقوی نے ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ توسیعی پراجیکٹ پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا اور پراجیکٹ کو فروری کے پہلے ہفتے میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات ملے گی، شہریوں کو آمدورفت میں بہت سہولت ملے گی، سگنل فری کوریڈور پر سفر سے وقت اور ایندھن کی بچت ہو گی۔

اس دوران چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبوں پر پیش رفت پر بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا، نیسپاک کے متعلقہ حکام اور اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر