Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد، بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

Now Reading:

اسلام آباد، بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

وفاقی دارالحکومت میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم پر منعقد ہونے والی عالمی سربراہی کانفرنس کے پیش نظر 11 اور 12 جنوری 2025 کو خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں 44 مسلم اور دوست ممالک کے وزرا، سفیروں اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے، جس کے باعث سری نگر ہائی وے اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر مختلف اوقات میں ٹریفک کے بہاؤ میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق، کانفرنس کے معزز مہمانوں کی آمد و روانگی کے موقع پر سری نگر ہائی وے اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر عارضی روٹس لگائے جائیں گے، جس کے باعث شہریوں کو سفر کے دوران معمول سے زائد وقت درکار ہو سکتا ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق کانفرنس کے دوران شہری 10 سے 15 منٹ کا اضافی وقت رکھ کر سفر کریں، متبادل راستوں کے استعمال پر غور کریں اور ٹریفک پولیس کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

یہ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری محمد بن عبدالکریم العیسی کی تجویز پر منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

Advertisement

اسلام آباد میں ہونے والی اس کانفرنس کے دوران مختلف ممالک کے تعلیمی ماہرین، پالیسی ساز اور بین الاقوامی شخصیات مسلم معاشروں میں تعلیمی فروغ کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر