ایف بی آر رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں اپنے محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، جب کہ جنوری میں بھی ٹیکس ہدف پورا نہ کر سکا۔
ذرائع کے مطابق، جنوری کے دوران ایف بی آر کو 80 ارب روپے کا شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوری کے دوران ایف بی آر نے 872 ارب روپے سے زائد کا محصول جمع کیا، جبکہ جنوری کے لیے ایف بی آر کا ہدف 956 ارب روپے تھا۔
یاد رہے کہ جولائی سے جنوری تک سات ماہ کے دوران ایف بی آر نے 6496 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، جب کہ اس دوران ایف بی آر کا مجموعی ٹیکس ہدف 6964 ارب روپے تھا، جس میں 465 ارب روپے کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا۔
تاہم، ماہانہ بنیادوں پر ایف بی آر کے ٹیکس محصولات میں 29 فیصد کی نمو دیکھنے کو ملی ہے، اور سالانہ بنیادوں پر 7 ماہ کے دوران محصولات میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، ایف بی آر نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کا ہدف حاصل کر لیا ہے، جو کہ ایک اہم کامیابی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
