پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ساڑھے چار سال کے وقفے کے بعد پیرس کے لیے پروازیں بحال ہو گئیں۔
پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر آج پہنچنے والی پہلی پرواز کا شاندار استقبال کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے، سفارتی حکام، اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے مسافروں کو خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
پی آئی کی پہلی پرواز پی کے 749 میں 320 مسافر سوار تھے۔
اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جنہوں نے قومی ایئرلائن کی یورپ کے لیے بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔
پی آئی اے کی جانب سے پیرس کے لیے پروازوں کی بحالی سے پاکستانی مسافروں کو سفری سہولت میں بہتری کی امید ہے۔ حکام کے مطابق ایئرلائن کی بین الاقوامی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
