Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ طالب علموں کی ماں ہوں، مریم نواز

Now Reading:

میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ طالب علموں کی ماں ہوں، مریم نواز
میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ طالب علموں کی ماں ہوں، مریم نواز

میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ طالب علموں کی ماں ہوں، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلامیہ یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ طالب علموں کی ماں ہوں، ہر رشتہ ٹوٹ سکتا ہے مگر ماں اور بچے کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونہاراسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطاب اور اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ ان طالب علموں کی ماں ہوں، ہر رشتہ ٹوٹ سکتا ہے مگر ماں اور بچے کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکالرشپ محنتی طلبا کا حق ہے اور طلبا نے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، پنجاب حکومت آپ کی امانت ہے اور یہ سب آپ کا ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ اسکالرشپ پروگرام 72 ارب روپے کا ہے اور تمام اسکالرشپ میرٹ پر دی گئی ہیں جب کہ 60 فیصد اسکالرشپس طالبات نے حاصل کیں۔ بہاولپور کے بچوں سے محبتیں سمیٹ کر جارہی ہوں، جنوری کا مہینہ بچوں کو اسکالرشپس دینے کے لیے مختص کردیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اس ملک کے پاسبان ہیں، آپ سب وعدہ کریں اس وطن کو اپنا سب کچھ سمجھیں گے۔ پاسبان کسی کے سیاسی بہکاوے میں آکر ملک پر حملہ نہیں کرتا، کوئی پاسبان کبھی نہیں کرسکتا کہ اورنج ٹرین کو آگ لگادے۔

مریم نواز کہتی ہیں کہ پاسبان کبھی اپنی فوج اور پولیس پر حملہ نہیں کرسکتا، کوئی پاسبان کبھی یہ نہیں کرسکتا کہ اپنے ملک کو آگ لگادے۔ ہماری حفاظت کے لیے جو دن رات ایک کرتے ہیں ان کے مجسمے جلادیے جب کہ کچھ پولیس والے شہید ہوئے اور کچھ کی آنکھیں، ٹانگیں اور بازو ضائع ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پولیس والوں کے سروں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں، مجھے بتایا گیا کہ کیلوں والے ڈنڈے مار کر ان کے سر زخمی کیے ہیں۔ پولیس میں بھی خامیاں ہوسکتی ہیں، یہ نہیں کہتی 100 فیصد درست کام کررہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ آپ کو کبھی نہیں کہہ سکتی کہ کسی کی ماں اور بہن پر الزام تراشی کرو، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں پولیس ہی آپ کی مدد کرتی ہے۔ نوجوانوں کی ریڈلائن پاکستان ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی پھر واپس آگئی ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے جب کہ 2018 میں ترقی کرتے پاکستان کا راستہ روکا گیا ہے۔ دشمن کی حکومت بھی ہو تو میں ملک کے خلاف نہیں سوچوں گی، یہ نہیں ہوسکتا کہ میری حکومت نہیں تو ملک کو آگ لگادوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر