چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان کی پانچ سالہ آئینی مدت 26 جنوری 2025 کو مکمل ہو رہی ہے، تاہم الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستیاب دستاویزات کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر کی منظوری سے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز (AGPR) کو ایک خط لکھا گیا ہے، جس میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ تینوں عہدیداران کی تنخواہیں اور مراعات جاری رکھی جائیں۔ یہ خط الیکشن کمیشن کے شعبہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے تحریر کیا گیا۔
خط میں 26 ویں آئینی ترمیم کا حوالہ دیا گیا ہے، جس کے تحت آرٹیکل 215 میں ترمیم کے بعد، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی تک موجودہ الیکشن کمیشن کام جاری رکھ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور سندھ و بلوچستان کے ممبران کی مدت مکمل ہونے میں محض 10 روز باقی ہیں، تاہم تاحال ان کے متبادل افراد کی تعیناتی نہیں کی گئی۔
اس صورتحال میں آئینی اور قانونی ماہرین اس فیصلے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
