سیشن عدالت میں لائبریری سے عام پبلک کو بہت سی سہولتیں ملیں گی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ سیشن عدالت میں لائبریری کا افتتاح ہوگیا، اس سے عام پبلک کو بہت سی سہولتیں ملیں گی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اس ادارے کے لیے بہت اہم ہے، آج سے 5 ماہ پہلے اعلان کیا تھا یہاں لائبریری بنے گی، آج سیشن عدالت میں لائبریری کا افتتاح ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ سے تمام اوورسیز اپنا کیس چیک کرسکتے ہیں، ویب سائٹ سے معلومات عدالت میں آئے بغیر عوام کو مل رہی ہے، لائبریری سے عام پبلک کو بہت سی سہولتیں ملیں گی۔
عامر فاروق نے کہا کہ ہم نے کیسز جلد نمٹا کر بیک لاگ کو ختم کیا ہے، امید کرتا ہوں آئندہ آنے والے سالوں میں اس سے زیادہ کامیابی ملے گی۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ سے زائد کیسز نمٹائے گئے جبکہ گزشتہ سال ایک لاکھ 19 ہزار کیسز نمٹائے گئے تھے، کوشش ہے آپ جو بھی مسئلہ لائیں میں اسے حل کروں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
