Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ لاہور کی پریس کانفرنس

Now Reading:

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ لاہور کی پریس کانفرنس

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ چوہدری سرفراز نے لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس میں کہا کہ یو اے ای کے معزز مہمان 5 جنوری کو پاکستان آئے تھے، جن کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک منظم مہم چلائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں بیرون ملک سے بیٹھ کر ملوث افراد کے خلاف 8 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ 3 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے اور دیگر اضلاع میں بھی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے شہباز گل کی جانب سے بھیجا گیا مواد برآمد ہوا، جبکہ عمران ریاض پر بھی ان ملزمان کو استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں پورے پاکستان میں کارروائی کا ٹاسک دیا گیا ہے اور تمام صوبوں میں جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (JIT) سرگرم عمل ہے۔ ملزمان نے جعلی فیس بک آئی ڈیز بنا رکھی تھیں اور ان کے خلاف مزید ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے باہر موجود ملزمان کو بھی گرفتار کر کے واپس لایا جائے گا، جبکہ ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہباز گل سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کے خلاف انٹرپول سے بھی مدد لی جائے گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کے افراد بیرون ملک بیٹھ کر مہم چلا رہے تھے، جنہیں قانون کے دائرے میں لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ عادل راجہ کے خلاف بھی انٹرپول کو درخواست دی جا چکی ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز وائرل کرنا ایک جرم ہے، اور ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے، شیئر کرنے اور لائیک کرنے والے افراد بھی سائبر کرائم کے تحت ملزم تصور کیے جائیں گے۔

فنانشل فراڈ کے خلاف کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2024 میں کروڑوں روپے کی ریکوری کرائی جا چکی ہے، اور 2021 میں ایک مدعی کی رقم 2024 میں واپس دلوائی گئی۔

انہوں نے انٹرنیشنل فیک نمبرز کی فروخت کا بھی ذکر کرتے ہوئے اس غیر قانونی سرگرمی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر