Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل پی جی ٹینکر میں غیر قانونی ری فلنگ سے دھماکہ، زخمیوں کے علاج کے لیے مکمل انتظامات

Now Reading:

ایل پی جی ٹینکر میں غیر قانونی ری فلنگ سے دھماکہ، زخمیوں کے علاج کے لیے مکمل انتظامات

ملتان میں ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کمشنر ملتان عامر کریم خان نے برن سنٹر کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

 کمشنر نے اس موقع پر زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور علاج میں کسی بھی قسم کی کمی کو پورا کرنے کی ہدایت دی۔

کمشنر ملتان عامر کریم خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ زخمی شہریوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرین کے قیام و طعام کے مکمل انتظامات کرے گی اور عارضی شلٹر بھی فراہم کر دیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو سہولت مل سکے۔

دھماکے میں تباہ ہونے والے گھروں کے مکینوں کو فوری طور پر عارضی پناہ گاہ فراہم کی گئی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ ان کی بنیادی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

Advertisement

کمشنر ملتان نے اس حادثے کے حوالے سے مزید کہا کہ متاثرین کو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی اور اس کی تحقیقات کی جائیں گی تاکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر