Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کا کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے آر ایل این جی فروخت کرنے کا مطالبہ

Now Reading:

آئی ایم ایف کا کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے آر ایل این جی فروخت کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے آر ایل این جی فروخت کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے آر ایل این جی درآمدی لاگت پر فروخت کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں 1100 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم آئی ایم ایف کی شرط پر رواں ماہ ہی کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو اقتصادی جائزہ میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے فی ایم ایم بی ٹی گیس کی قیمت بڑھ کر 4 ہزار روپے سے زائد ہو سکتی۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف شرط پر کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے جون میں بھی گیس مہنگی ہوئی، تاہم ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل 1180 کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس فراہم کر رہی ہے، کیپٹو پاور پلانٹس 242 مقامی اور 156 ایم ایم سی ایف ڈی درآمدی گیس استعمال کر رہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی رپورٹ آئی ایم ایف کو شیئر کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر