
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے عالمی دن کے موقع پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عالمی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے، اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیری مسلمان اس وقت بھارت کی طرف سے بدترین سفاکیت اور نسل کشی کا شکار ہیں، سات دہائیاں گذرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے 1948 اور 1949 کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔
انکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیریوں کے حق خور ارادیت کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے، کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News