صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپین کے قریب کشتی حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کے غم میں شریک ہونے کا اظہار کیا۔
انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اور سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
دوسری جانب، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید سخت پالیسی مرتب کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
