
پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی معیشت مثبت سمت پر گامزن ہے اور حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت میں استحکام آیا ہے۔
انہوں نے 2013 کے دوران ملک میں طویل لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے ان دونوں مسائل کا خاتمہ کیا اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کی بدولت پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بن چکا ہے اور 2022 میں اقتدار میں آکر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کا بڑا خزانہ موجود ہے اور ہماری حکومت نے مختلف شعبوں میں ترقی کی راہ ہموار کی ہے، جن میں زراعت، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبے شامل ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کو مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا اور پاکستان کی ترقی کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں پرعزم ہیں۔
اس کے علاوہ، انہوں نے پاکستان میں ایس سی او اور دیگر عالمی ایونٹس کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص بہتر ہوا ہے۔
اسحاق ڈار نے “اڑان پاکستان” منصوبے کو ملکی ترقی کا روڈ میپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے اور ملکی ترقی کے لیے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا۔
سرمایہ کاروں کے لیے “ون ونڈو آپریشن” متعارف کرانے اور کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کرنے کی بات بھی کی۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ملک کی ترقی کی راہ مزید ہموار ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News