Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں دُھند کا راج برقرار، متعدد موٹر وے سیکشنز بند، عوام کو احتیاط کی ہدایت

Now Reading:

پنجاب میں دُھند کا راج برقرار، متعدد موٹر وے سیکشنز بند، عوام کو احتیاط کی ہدایت

پنجاب میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید دُھند کا راج برقرار ہے، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ دھند کے باعث متعدد موٹروے سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں تاکہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔

موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک، ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے اور موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز کو دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

Advertisement

ڈرائیور حضرات کو آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کے استعمال کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ گاڑیاں ایک دوسرے سے واضح طور پر نظر آئیں۔

ترجمان نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور تیز رفتاری سے پرہیز کرنے کی بھی درخواست کی ہے، ساتھ ہی کہا کہ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

موٹروے پولیس نے معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر