
وزیراعلیٰ کےپی ہاؤس بھگوڑا ہاؤس بنا ہوا ہے، طلال چوہدری
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے بول نیوز کے پروگرام میں اختیار ولی اور نعیم حیدر پنجوتھہ کی لڑائی پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔
طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت اور اس کے کارکنوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی اور اس کے فالوورز کے رویے نے معاشرتی ماحول کو نقصان پہنچایا ہے۔
ایک بیان میں طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کے طرز عمل، قیادت کی زبان، اور کارکنوں کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے بدتمیزی کو نوجوانوں کی تربیت کا حصہ بنا دیا ہے، اور ان کے رویے کی جھلک ہر سطح پر نظر آتی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے بانی خود اپنی قیادت اور کارکنوں کی زبان کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں، اور یہی رویہ ان کے کارکنان میں بھی سرایت کر چکا ہے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ “اختیار ولی جیسے افراد ہی ایسے لوگوں کو ان کی زبان میں جواب دے سکتے ہیں، کیونکہ بدتمیز لوگوں کے ساتھ یہی رویہ اپنانا ضروری ہے۔”
طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کی کارکردگی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پی ٹی آئی عملی میدان میں مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
ان کے مطابق، “پی ٹی آئی قیادت صرف الزامات اور بدتمیزی کی سیاست کرتی ہے، جبکہ کارکردگی کے میدان میں ان کے پاس دکھانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔”
ایک حالیہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے خاتون اینکر کے ساتھ بھی بدتمیزی کی، جو کہ پارٹی کے رویے کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ایسے لوگوں کو میڈیا کے پروگرامز میں بلانے سے گریز کرنا چاہیے جو بدتمیزی کے علاوہ کچھ نہ کریں۔”
طلال چوہدری نے پی ٹی آئی بانی کے ذاتی کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “جس شخص نے اپنی بیٹی کو اپنا نام دینے سے انکار کیا ہو، وہ دوسروں کی بچیوں کی قدر کیا جانے گا۔” انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں نے ملک کے سیاسی اور معاشرتی ماحول کو خراب کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News