Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر کراچی کے تاجر اپنے جائز حق کیلئے بات کریں تو یہ چغلی ہے، منعم ظفر

Now Reading:

اگر کراچی کے تاجر اپنے جائز حق کیلئے بات کریں تو یہ چغلی ہے، منعم ظفر
اگر کراچی کے تاجر اپنے جائز حق کیلئے بات کریں تو یہ چغلی ہے، منعم ظفر

اگر کراچی کے تاجر اپنے جائز حق کیلئے بات کریں تو یہ چغلی ہے، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ اگر کراچی کے تاجر اپنے جائز حق کے لیے بات کریں تو یہ چغلی ہے، تاجر آرمی چیف کے سامنے بات کریں تو چغلی کھانا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل بلاول بھٹو نے کراچی کے تاجروں سے خطاب کیا، کراچی کے تاجر چغلی نا کریں ایک وقت تھا جب بھتہ خوری کا عروج تھا۔

 منعم ظفر نے کہا کہ 16  سال سے برسر اقتدار حکومت سے سوال ہے کل جو خطاب تھا اس میں صنعتکاروں کو امید ہوگی، کراچی بھرپور ٹیکس ادا کرتا ہے کراچی وہ شہر ہے جس نے 2500 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مراد علی شاہ بلاول بھٹو یہ بھی بتائیں اگر شہر میں بھتہ خوری ہورہی تھی گینگسٹر بھتہ خوری عروج پر رہی، لیاری امن کمیٹی کے نام پر بھتہ کون لیتا تھا، آپ نے جس طرح میکنزم بنایا ہے اس کا جواب تو دینا ہوگا۔

منعم ظفر نے کہا کہ اسکیم 33 میں کیا کچھ ہورہا ہے جہاں غریب لوگوں کی زمینوں پر زور کی بنیاد پر بھتہ لیا جاتا ہے، ایس بی سی اے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بھتے کا گڑھ ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی نمبرز پلیٹس بنائی جارہی ہے جو ایک نیا دھندہ ہے، سندھ حکومت بتائے قابض میئر بتائیں میونسپل ٹیکس کہاں جارہا ہے،کیوں انفرااسٹرکچر تباہ ہورہا ہے۔

 منعم ظفر نے کہا کہ باتیں جمہوریت کی کرتے ہیں ٹیکس ادا کرتے کرتے کراچی کے لوگوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، ٹوٹی سڑکیں، بہتے گٹر،  ماہانہ نا گیس یہ دے رہے ہیں۔ کراچی والوں کو واٹر ٹینکرز میں لوگوں کو پانی فروخت کیا جاتا ہے۔

یہ سارا دھندہ پی پی ہی کی سربراہی میں صوبائی حکومت کرتی ہے ، سارا گٹھ جوڑ ہے جو مل کر کھا رہے ہیں، ملیر کے بڑے بورڈ برساتی نالے میں بزرگ گر کر اپنی جان سے چلے گئے میئر کا کان پر جوں نہیں رینگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2  ارب کی گاڑیاں اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے خریدی گئیں، وہ قوم جس کا پیدا ہونے والا بچہ 3 لاکھ کا مقروض ہو وہاں اتنا بڑا ظلم ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ اسمبلی اراکین کی تنخواہ بڑھا کراب 5 لاکھ روپے کردی ہے، سندھ کی جامعات کے اساتذہ کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی پی پیز اور کے الیکٹرک ایک مافیا بن گیا ہے، پاور سیکٹر ملک میں سب سے بڑا مافیا ہے، ابھی بھی 14 گھنٹے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی نہیں ہے، ان مافیاز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر