Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی آکسفورڈ یونین میں شاندار کامیابی

Now Reading:

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی آکسفورڈ یونین میں شاندار کامیابی

احسن اقبال کا ایلسنز گروپ کا دورہ؛ پاکستان کے پہلے مقامی تیار کردہ وینٹیلیٹر کا معائنہ

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے آکسفورڈ یونین میں ہونے والے ایک اہم مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

احسن اقبال نے لبرل جمہوریت کی ناکامی پر مدلل موقف پیش کرتے ہوئے 180 کے مقابلے میں 145 ووٹ حاصل کئے۔ اس موقع پر انہوں نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور عالمی انصاف پر تفصیل سے بات کی۔

وزیر منصوبہ بندی کو آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار کاکڑ کی دعوت پر اس مقابلے میں شرکت کا موقع ملا۔ احسن اقبال نے اپنے خطاب میں لبرل جمہوریت، آزادی، مساوات اور ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور عالمی دنیا میں موجود ناانصافیوں، غربت، سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی کے عوامل کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ انسانی حقوق کے چیمپئین بننے والی طاقتیں ان معاملات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک 80 فیصد کاربن اخراج کے ذمہ دار ہیں، اور ان ممالک کا کاربن اخراج کے اثرات سے غریب ممالک سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

Advertisement

پاکستان میں 2022 کے سیلاب میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، لیکن احسن اقبال نے افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی مدد کرنے کی بجائے قرضوں کو دوبارہ ترتیب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کاربن اخراج میں حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے، اور اس کے باوجود پاکستان کو عالمی برادری کی جانب سے حمایت کی کمی کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر