اسلام آباد میں مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجزاورمواقع کے موضوع پردو روزہ عالمی کانفرنس جاری ہے۔
اسلام آباد میں مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجزاورمواقع کے موضوع پردو روزہ عالمی کانفرنس جاری ہے۔
2 روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیےعالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ملائیشیا، میانمار، موریطانیہ، امریکہ، عراق ودیگرسے رہنما پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آبادائرپورٹ پرمعززمہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔
ملالہ یوسفزئی لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گی، جبکہ امریکہ سے نمائندہ خصوصی لیزلی ایلفریش، میانمار کے وفد کے علاوہ ملائیشیا کے وزیرمذہبی امورمحمد نائم مختار بھی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
مذہبی اسکالراونگ من ٹن کا وزارت تعلیم کےحکام نےاستقبال کیا، جبکہ موریطانیہ سےمذہبی اسکالرزشیخ احمد اورشیخ احمدال مصطفیٰ بھی پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی کانفرنس میں 47 ممالک سے وزراسمیت مختلف اداروں کےسربراہ شریک ہوں گے، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف افتتاحی سیشن سے کلیدی خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
