Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا جمہوریت اور انسانیت کا دشمن ہے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

امریکا جمہوریت اور انسانیت کا دشمن ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا نہ صرف جمہوریت بلکہ انسانیت کا بھی دشمن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن دونوں امریکا کی طرف دیکھ رہی ہیں، جبکہ جماعت اسلامی جمہور کی حکمرانی کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاجی تحریک کو ازسر نو منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ 17 جنوری کو بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز (نجی بجلی گھروں) کے نام پر حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے، جبکہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے اس کرپٹ نظام پر ہمیشہ دست شفقت رکھا۔

امیر جماعت اسلامی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے میدان میں آئیں اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کا حصہ بنیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر