Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی لاڑکانہ میں پریس کانفرنس، حکومت کی ناکام پالیسیوں پر کڑی تنقید

Now Reading:

ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی لاڑکانہ میں پریس کانفرنس، حکومت کی ناکام پالیسیوں پر کڑی تنقید

سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ملک کی موجودہ معاشی، تعلیمی اور سماجی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 40 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ دو کروڑ 65 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔

ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے سوال اٹھایا کہ سندھ کو وفاق سے ملنے والے اربوں روپے کہاں خرچ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عوام اپنی روزمرہ کی اشیاء پر 25 فیصد ٹیکس ادا کر رہے ہیں، مگر اس کے بدلے میں حکومت کی طرف سے کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ وزیر خزانہ تھے تو انکم ٹیکس 15 فیصد تھا، جو اب بڑھ کر 49.5 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت کے غیر ضروری اخراجات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 22 ارب روپے کے اخراجات اور پی ایس ڈی کی مد میں 700 ارب روپے اراکین اسمبلی کو دیے جا رہے ہیں، جبکہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آتے۔

Advertisement

ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتیں سری لنکا، انڈونیشیا، ملائیشیا، ساؤتھ افریقہ، کینیا، اور ایتھوپیا سے بھی زیادہ ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکمران طبقے کی ناقص حکمرانی عوام کے لیے زحمت بن چکی ہے۔

انہوں نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سزا ملنا درست ہے، مگر بشریٰ بی بی کو سزا دینا عجیب لگتا ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں تھا۔

ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا کہ پاکستان ہر سال 25 ارب ڈالر قرضوں کی مد میں ادا کرتا ہے، جن میں سے 20 ارب ڈالر پکے قرضوں اور 5 ارب ڈالر دیگر مدات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے قرضوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، لیکن اس کا مثبت عمل دخل نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے سندھ میں تعلیمی پسماندگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے وزیراعلیٰ کا اپنا حلقہ بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی تعلیم تمام صوبوں سے پیچھے ہے، جو عوامی ترقی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں 18 سال سے پاکستان پیپلز پارٹی، پنجاب میں 13 سال سے ن لیگ اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، لیکن کسی بھی حکومت نے عوام کے مسائل کا ادراک نہیں کیا۔

انہوں نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ لگانے کے باوجود اقتدار کی سیاست کو ترجیح دی گئی۔

انہوں نے مریم نواز کی قیادت میں کرپشن کے الزامات پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ شہباز شریف کے دور میں پنجاب میں کرپشن کی باتیں نہیں ہوتی تھیں، لیکن اب معاملات مختلف ہیں۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر مفتاح اسماعیل نے عوام کے مسائل حل کرنے اور حکومتی پالیسیوں میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر