Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کو عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی بنانی ہوگی، شیری رحمان

Now Reading:

حکومت کو عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی بنانی ہوگی، شیری رحمان

موسمیاتی تبدیلی کا اثر آنے والے دنوں میں مزید نظر آئے گا، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی بنانی ہوگی۔

سینیٹر شیری رحمان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خطے کے لحاظ سے سب سے مہنگی بجلی پیدا ہوتی ہے، چین سے پاکستان کو سولر پینل درآمد ہوئے جو کہ ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام شمسی توانائی پر منتقل ہوئے، پرانے گرڈ سے اب تک بہت سے لوگ مہنگی بجلی لے رہے ہیں، اب بھی بہت سے لوگ سولر پینل خریدنے سے قاصر ہیں۔ عوام سولر پینل خریدنے کی سکت نہیں رکھتے نہ ان کے پاس سرمایہ ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے شمسی توانائی پیدا کرنے والے گرڈ کو بجلی دے رہے ہیں، پارلیمنٹ گزشتہ کئی سالوں سے اضافی بجلی نیشنل گرڈ کو دے رہی ہے، شمسی توانائی کا استعمال 200 فیصد بڑھ گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ شمسی توانائی کیلئے 16 گیگا واٹ کے سولر پینل درآمد کیے گئے، شمسی توانائی قابل اعتماد ہے اور گرڈ کی بجلی قابل اعتبار نہیں ہے، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے شمسی توانائی انتہائی ضروری ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ 2030 تک 60 فیصد بجلی متبادل توانائی سے حاصل کرنے کا ہدف ہے، وزیر پاور ڈویژن نے گزشتہ روز کہا کہ انرجی مکس کو 55 فیصد تک لے جائیں گے، پاکستان ابھی تک اسی پر سوچ رہا ہے کہ کیسے بجلی بنائی جائے، اب لوگوں کے پاس یہ اختیار ہے وہ اپنی توانائی خود پیدا کرسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر