Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

Now Reading:

صدر، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

صدر، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

’’سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے‘‘

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں چار خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔

Advertisement

شہباز شریف نے مزید کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لیے پر عزم ہیں۔

Advertisement

’’قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘‘

بعدازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف مسلسل کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، بہادر سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے عزائم کو خاک ملایا، قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر