چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسپین میں پیش آنے والے المناک کشتی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی صدمے کا باعث ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو درست معلومات تک فوری رسائی دی جائے اور لاشوں کی جلد وطن واپسی یقینی بنائی جائے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے اس حادثے کو ایک بڑا المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چند ہفتوں میں دوسرا بڑا سانحہ پیش آنا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستانی شہری بھی سوار تھے، جن میں سے 40 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
