
راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری جی ایچ کیو پہنچے۔
جی ایچ کیو آمد پر ایرانی چیف کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کا باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
آرمی چیف اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News